تھری اور فور اسٹار ہوٹلز کو خالی کرکے قرنطینہ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ


ملک بھر میں تمام تھری اور فور اسٹار ہوٹلز کو خالی کرکے قرنطینہ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فیصلے سے متعلق وفاقی سیکریٹری داخلہ اور صوبائی چیف سیکريٹریز کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں لکھا ہے کہ ڈبلیو ایچ او گائیڈ لائن کے مطابق کرونا سے بچاؤ کے اقدمات ضروری ہیں لہٰذا تمام تھری اور فور اسٹار ہوٹلز قرنطینہ میں تبدیل کر ديے جائیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ایک مسافر ایک کمرہ کی پالیسی پر عمل کیا جائے۔

پاکستان میں بدھ 18 مارچ تک کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز 301 تک پہنچ چکے ہیں۔

اگر آپ میں کروانا وائرس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو ان نمبرز 99203443-021، 99204405-021 پر رابطہ کریں۔ محکمہ صحت کے دفتر میں حکام کال وصول کریں گے اور آپ سے چند بنیادی سوال کرنے کے بعد آپ کو ایک مخصوص ڈاکٹر کا رابطہ نمبر دیں گے۔

دوسرے مرحلے میں آپ ڈاکٹر کو کال کریں جو آپ سے مکمل معلومات لینے کے بعد آپ کو ٹیسٹ کیلئے بلائے گا۔ اگر ڈاکٹر یہ سمجھے کہ آپ کو ہنگامی مدد کی ضرورت ہے تو محکمہ صحت کی ٹیم فوری آپ کے پاس پہنچ جائے گی۔

جب آپ ڈاکٹر کو کال کریں گے تو وہ آپ سے نام، فیملی نام، ایڈریس، علامات اور ان کی شدت سے متعلق معلومات لیں گے۔ اس کے ساتھ آپ کی ٹریول ہسٹری اور ان لوگوں کی ٹریول ہسٹری بھی پوچھیں گے جن سے آپ نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments