سندھ کے ضلع خیرپور کا علاقہ
پیرجو گوٹھ کورونا کیسز کا گڑھ بن گیا۔
ذرائع کے مطابق خیرپور کےعلاقے پیرجو گوٹھ کے 250 سے زائد افراد میں
کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور مقامی لوگوں کو کورونا وائرس کا علم بھی نہیں
تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ وائرس سے سب سے پہلے ایک خاتون متاثر ہوئی جن کے
انتقال کے بعد جب کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت آیا۔
ذرائع کے مطابق جن لوگوں نے میت کو غسل دیا وہ بھی متاثر ہوئے جن میں
پہلے 10 پھر 30 اور اب تک 250 سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ وائرس
میں مبتلا افراد کی بڑی تعداد کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر لوگوں کے ٹیسٹ کرانے کا
فیصلہ کیا گیاہے۔
0 Comments