سکھر میں مشتبہ شخص کے اکسانے کے بعد زائرین قرنطینہ توڑ کر باہر نکل آئے

Urdu News




سکھر میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر سے ایک سو سے زائد زائرین وارڈز توڑ کر باہر نکل آئے جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھر قرنطینہ سینٹر میں اس وقت 12 سو سے 1500 افراد کو قرنطینہ کیا گیا ہے جن میں 150 ایسے لوگ بھی ہیں جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،
مشتبہ شخس کی جانب سے واٹس ایپ پر وائس میسج کیا گیا کہ علماءکرام اور کارکنوں کو باہر نکال دیا گیا ہے اور زائرین
 کو وارڈز سے باہر آنے کیلئے اکسایا گیا ۔ اس مشتبہ میسج کے بعد 100 سے زائد زائرین قرنطینہ توڑ کر بلڈنگز کے احاطے میں آ گئے جن میں کئی ایسے افراد بھی شامل ہیں جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چی ہے ۔

پولیس اور رینجرز نے کالونی کو گھیر لیا ہے اور قرنطینہ سینٹرکے احاطے سے باہر نہیں نکلنے دیا جارہاہے ۔  زائرین کا موقف ہے کہ انتظامیہ ہمیں بے جا قید رکھنا چاہتی ہے ، ورثاءسے ملنے سامان لے جانے نہیں دیا جارہاہے ۔ زائرین کا مطالبہ ہے کہ ورثاءاور رضاکاروں کو اندر آنے اور ملاقات کی اجازت دی جائے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ،سکھر میں تفتان سے آئے مزید 15 زائرین میںکیسز کی تصدیق ہوئی ہے ، مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 519 ہوگئی ہے۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق تفتان میں موجود زائرین میں سے مزید 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کراچی میں مجموعی طور پر 101کیسز ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 267 ہوگئی ہے جن میں سے تین مریض صحت یاب ہوئے جب کہ 264 کا علاج جاری ہے۔گزشتہ روز کراچی میں وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت ہوئی جو پاکستان میں تیسری ہلاکت ہے۔

Post a Comment

0 Comments